فوٹو بشکریہ فیس بک

پاکستانی فینز کیلئے بڑی خوشخبری، پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے
04 فروری 2019 (10:10) 2019-02-04

اسلام آباد: پاکستانی فینز کیلئے بڑی خوشخبری، پی ایس ایل کی سابق چیمپئن، پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کا استقبال کیا۔

پشاور زلمی کی کِٹ اور ترانے کی لانچنگ کی رنگا رنگ تقریب آج گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد کی جائے گی۔ جس میں ہر دلعزیز ڈیرن سیمی حصہ لیں گے تقریب میں گل پانڑا، مشہور بینڈ خماریاں، ساحر علی بگہ اور مشہور پشتو گلوکار زیک آفریدی کرکٹ کے دیوانوں کا جوش وخروش بڑھائیں گے۔ زلمی کی برانڈ، ایمبسڈرماہرہ خان، حمزہ علی عباسی کے علاوہ گُڈوِل ایمبسڈر ثنا جاوید بھی موجود ہوں گے۔

پشاور کی عوام کے پسندیدہ کپتان ڈیرن سیمی کے ساتھ مصباح الحق، کامران اکمل، عمیدآصف، ثمین گل، عمر امین، صہیب مقصود سمیت دوسرے کھلاڑی بھی فینز سے ملنے آئیں گے اور ہیڈ کوچ محمد اکرم اور صدر ظہیرعباس بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

واضح رہے کہ رنز مشین ڈیرن سیمی دن ڈھائی بجے آرمی پبلک سکول پشاور کا دورہ کریں گے۔


ای پیپر