پاک فوج کی خدمات کے اعتراف میں نئی اینی میٹڈ فلم
04 فروری 2019 2019-02-04

ہالی وڈ ہو یا انڈیا کی فلم انڈسٹری یہ سب دنیا کی بہترین انڈسٹری میں سے ایک ہیں ۔ کچھ سال پہلے تک پاکستان میں "اینی میٹڈ فلم" کے بارے میں کسی کو اتنا معلوم نہ تھا لیکن کچھ عرصے سے پاکستان اس انڈسٹری میں بھی کافی آگے نکل گیا ۔ پاکستان نے ویسے تو کافی "اینی میٹڈ فلم" بنائی ہیں اور بہت ساری باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہیں۔ لیکن ان میں سے ایک ایسی "اینی میٹڈ فلم" بھی ہیں جو پاکستانی فلم انڈسٹری کی ایک ایسی پہلی فلم ہیں جو پاکستان کے مثبت پہلو کو دکھا رہی ہیں اور نہ صرف یہ بلکہ پاکستان کی افواج نے جو قربانی دی اس ملک میں امن حاصل کرنے کے لئے اور جس طرح پاکستان کی فوج نے آپریشن کے زریعے پاکستان میں امن قائم کیا وہ اس فلم میں کھل کر دکھایا گیا ہیں خاص کر آرمی پبلک اسکول کے شہدا اور لائن آف کنٹرول پر بھارت کو کرارا جواب۔ 

اس فلم کا نام آپریشن "ضربِ عضب" کی مناسبت سے رکھا گیا ہیں اس فلم کا نام "آپریشن 786" Operation 786 ہیں جس کے ھدایت کار ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر "DJ kamal Mustafa" ہیں ۔ 

چلے اب اس کہانی کے کچھ حصّے کو آپ کی خدمت میں میں پیش کرتے ہیں۔ اس فلم کو دو حصّوں میں تقسیم کیا گیا ہیں اس فلم کا ٹائم 32 منٹس ہیں۔ 

پہلے حصّے میں دکھایا گیا ہیں کے کس طرح پاکستان میں کچھ سال پہلے دہشت گردی ہوتی تھی جن میں بے گناہ لوگ مارے جاتے تھے نہ صرف لوگ بلکہ املاک ، اسکول ، سرکاری دفاتر ، مذہبی جگہ اور مارکیٹ بھی بم دھماکوں سے محفوظ نہ رہ سکے۔ اس حصّے میں کراچی میں ہونے والا دھماکہ لاہور اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات شامل ہیں ۔ اس حصّے میں آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے بچوں کا بھی خاص ذکر ہیں کے کس طرح وہ اسکول بھی دہشت گردی کا شکار ہوا اور کس طرح وہ بچے بھی وطن کی خاطر شہید ہوئے ۔ 

اور دوسرے حصّے میں دکھایا گیا ہیں کے دہشت گردی کے واقعات کے بعد آرمی کے افسر نے اپنے جوانوں کے ساتھ میٹنگ کی اور اس میں فیصلہ کیا گیا کے اب دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کردے گے ، یوں آرمی کے افسر نے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا جس کا نام "آپریشن 786" رکھا گیا آپریشن کو نماز کے بعد شروع کیا گیا ۔ سب سے سے پہلے خفیہ اداروں کے افسران نے ایک مکان کا پتہ لگایا جہاں بارودی مواد تیار کیا جا رہا تھا۔ افسر نے اس مکان میں گھس کر نہ صرف دہشت گردوں کو مارا بلکہ بارودی مواد کو ناکارہ بھی بنایا۔ اس کے بعد کافی جگہ آپریشن ہوئے اور دہشت گردوں کو چن چن کر مارا گیا اس کے بعد آرمی پبلک اسکول کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

اس فلم میں پاک ایئر فورس کے آپریشن کے بارے میں بھی دکھایا گیا ہیں کے کس طرح ایئر فورس بھی دہشت گردوں کے سامنے آکر ان کا مقابلہ کیا اور فتح حاصل کی ۔ اس فلم کے آخری حصّے میں "لائن اف کنٹرول" کی خلاف ورزی پر پاک آرمی کے جوانوں نے بہادری سے اپنے وطن کا دفاع کیا اور پاکستان کو دشمن کی ہر ناپاک حرکت سے بچا لیا۔ اس فلم کے سب سے آخری حصّے میں پاکستان کی خوبصورتی دکھائی گئی ہیں کے کس طرح آپریشن کے بعد امن آیا اور پاکستان خوب صورت ہوتا چلا گیا۔ اللّه ہمارے شہدا کو جنّت میں اعلی مقام عطا کرے انہوں نے اپنا خون دیکر پاکستان کو ایک محفوظ ملک بنا دیا ہیں ۔ 

ڈی جے کمال مصطفیٰ

(ادارے کا بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں)


ای پیپر