فوٹو بشکریہ فیس بک
04 فروری 2019 (09:41) 2019-02-04

دبئی: پوپ فرانسس تاریخی دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے، آج بین المذاہب کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس اپنے تاریخی دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، دبئی پہنچنے پر ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ان کا استقبال کیا۔ پوپ فرانسس بین المذاہب کانفرنس میں شرکت کریں گے جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے۔

متحدہ عرب امارات کے لیے روانگی سے قبل انھوں نے یمن جنگ کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا جس میں متحدہ عرب امارات بھی شریک ہے۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ یمن میں لوگ طویل لڑائی سے تھک چکے ہیں اور بچے بھوک کا شکار ہیں انہیں خوراک تک کی رسائی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ابوظہبی میں قیام کے دوران پوپ فرانسس قاہرہ کے مسجد الازاہر کے امام شیخ احمد الطیب سے بھی ملیں گے۔


ای پیپر