محکمہ موسمیات نے منگل اور بدھ کو بارش کی پیشگوئی کر دی
04 فروری 2019 (09:21) 2019-02-04

لاہور: محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں بادل برسنے کی پیش گوئی کر دی۔

منگل اور بدھ کو بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی پنجاب میں بارش کا امکان۔ محکمہ موسمیات نے ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، مردان، کوہاٹ، گلگت بلتستان میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔

منگل اور بدھ کے روز کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران ڈویژن میں بھی بارش متوقع، خیر پور، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش جبکہ مری، گلیات، سوات، چترال کالام، گلگت بلتستان میں برف باری متوقع ہے۔


ای پیپر