سانحہ ساہیوال میں جاں بحق خلیل کے بھائی جلیل کی درخواست پر سماعت آج ہوگی
04 فروری 2019 (09:07) 2019-02-04

لاہور: سانحہ ساہیوال میں جاں بحق خلیل کے بھائی جلیل کی درخواست پر سماعت آج ہوگی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

جلیل نے جے آئی ٹی کالعدم قرار دینے اور جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی ہے، وفاقی حکومت، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔


ای پیپر