Get ready, the Meteorological Department has made a surprising winter forecast
04 دسمبر 2020 (18:57) 2020-12-04

لاہور :محکمہ موسمیات نے موسم سرما کےدورانیے سے متعلق حیران کن پیشگوئی کر دی ،محکمہ موسمیات کا کہنا تھا اس دفعہ کراچی والے تیار ہوجائیں ،اس بار دسمبر پچھلے کئی دسمبر سے زیادہ سر ہو گا ،حیران کن پیشگوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سردی کا دورانیہ بھی طویل ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے موسم سرما سے متعلق پیشگوئی کرتےہوئے کہا لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے ڈیرے ڈل چکے ہیں ،   بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنےکاامکان ہے ،محکمہ موسمیات کا کہنا تھا 7 اور 8دسمبر کوملک کے بیشتر حصوں میں بارش متوقع ہے ،رواں ماہ  اور جنوری میں ملک  میں    درجہ حرارت ریکارڈ توڑ حد تک کم رہنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت پنجاب کے کئی علاقوں میں دُھند کے ڈیرے ڈال لیے ہیں ،قومی شاہراہوں پر دھند کے باعث ٹریفک متاثر ہو رہی ہے ،انہوں نے کہا  سات اور آٹھ دسمبر کوملک کے بیشتر حصوں میں بارش ہو گی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا، 10دسمبرکے بعد مغربی سسٹم ملک کے جنوبی حصے پر اثرانداز ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کراچی والے تیار ہوجائیں ،اس دفعہ کراچی میں ریکارڈ سردی پڑھنے جا رہی ہے ،اس بار دسمبر پچھلے کئی دسمبر سے زیادہ سرد اور طویل ہوگا ۔


ای پیپر