The United States has taken drastic action against Iran
04 دسمبر 2020 (18:38) 2020-12-04

واشنگٹن :امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کیلئے ایک اور بڑا قدم اُٹھا لیا ،امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تہران پر مسلسل دباو ڈالنے کی پالیسی کے تحت امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، ایران کے ایک ادارے اور اس کے سربراہ کو بلیک لسٹ کیا گیا ،ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے شہید میثمی گروپ اور اس کے ڈائریکٹر پر ایران کے کیمیائی ہتھیاروں کی تحقیق کی سرگرمیوں میں ملوث  ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔

واضح رہے چند روز قبل ایرانی فادر آف نیوکلیئر پروگرام کو قاتلانہ حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا ،جس پر ایران نے بعد ازاں اس کا الزام اسرائیل لگا دیا تھا ،ایران کا کہنا تھا کہ ایرانی سائنسدان کے قتل میں ملوث اسرائیل کیخلاف ہمارے پاس واضح شواہد موجود ہیں ،ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے جو ہری سائنسدان کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ مناسب وقت پر جواب ضرور دیا جائے گا ۔


ای پیپر