Pakistan reveals Indian secrets about Klubbhushan
04 دسمبر 2020 (22:42) 2020-12-04

 اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر گمراہ کن دعوئوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمانڈر کلبھوشن اور قیدی اسماعیل کا معاملہ الگ ہے ،بھارت اپنے معمول کے مسخ شدہ حربوں کے استعمال سے باز آجائے۔ 

زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ بھارتی ہائی کمیشن اپنی قانونی قونصل پر معاملہ ڈال کرقانونی کاروائی سے فرار چاہتی ہے، ترجمان نے کہاکہ آئی سی جے کی فیصلے کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کو کلبھوشن کے ملاقات اور وکیل کی تقریری کی دعوت دی تھی۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ سفارتی رابطوں کے دوران ہندوستانی ہائی کمیشن نے خود ہی کسی وکیل کوہدایت دینے سے انکارکیا،پاکستان نے ریاستی وکیل تقرر کرکے کارروائی شروع کی ۔ انہوں نے کہاکہ دوران سماعت اٹارنی جنرل نیزیرحراست ہندوستانی شہری محمد اسماعیل کا معاملہ بھی پیش کیا،کمانڈر کلبھوشن اور قیدی اسماعیل کا معاملہ الگ ہے ۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ قیدی اسماعیل کے معاملے کا حوالہ اس مقصد کیلئے تھاکہ ہندوستانی اپوزیشن کے تضادکو ظاہرکیا جاسکے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان پہلے ہی دو دفعہ قونصل رسائی فراہم کرچکا ہے،تیسری قونصل رسائی کی پیشکش ابھی باقی ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ بھارت اپنے معمول کے مسخ شدہ حربوں کے استعمال کے باز آجائے،بھارت آئی سی جے کے فیصلے کے مطابق عملی اقدامات اٹھائے۔


ای پیپر