Rana Sanaullah hinted at the return of Nawaz Sharif
04 دسمبر 2020 (16:08) 2020-12-04

لاہور :مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا للہ نے نواز شریف کی واپسی سے متعلق اشارہ دیتے ہوئے کہا نواز شریف اپنی بیماری اور نا اہل حکومت کا بھی علاج کرا کے واپس آئینگے ۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت پنجاب میں لاہور جلسے کی گہما گہمی ہے ،اپوزیشن رہنمائوں کی طرف سے جلسے کیلئے بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں ،ملتان جلسے کی اجازت نہ ملنے کے بعد پی ڈی ایم رہنمائوں نے مختلف آپشنز پر غور کرنا شروع کر دیا ہے ،اسی سلسلے میں  گزشتہ روز رانا ثنا اللہ کے بیان کے بعد حکومت کی طرف سے ان کی گرفتاری سے متعلق خبریں بھی میڈیا پر زیر گردش رہیں ،جواب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اس وقت پولیس بھی اندازوں سے کارکنوں پر مقدمات قائم کر رہی ہے ۔

رانا ثنا للہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی حکومت سیاسی مقدمات درج کرنے کے ورلڈریکارڈ بنا رہی ہے،انہوں نے فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا گرفتاریاں ہوئیں تو  اثرات بھی گہرے ہوں گے،حکومت کو یاد رکھنا چاہیے کہ ملتان جلسہ روکنے کی کوشش کی تھی تو پورا ملتان ہی جلسہ گاہ بن گیا تھا ۔

رانا ثنا اللہ نے معنی خیز انداز میں کہا کہ نواز شریف اپنی بیماری اور نا اہل حکومت کا بھی علاج کرا کے واپس آئینگے ،سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی طرف سے دئیے گئے بیان میں نواز شریف حکومت کا بھی علاج کروا کر واپس آئینگے اس سے سیاسی حلقوں میں ہلچل سی مچی ہوئی ہے ،کیا کوئی بیرونی طاقتیں پاکستان کی سیاست میں دوبارہ مداخلت کرنے جا رہی ہیں ،یہ آنے والا وقت بتائے گا ۔


ای پیپر