Inflation is coming down and will come down further in the coming days, Asad Omar
04 دسمبر 2020 (21:48) 2020-12-04

 اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے حکومت کی جانب سے اقدامات کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں، مہنگائی میں کمی آ رہی ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید کمی ہو گی۔

اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ جاری ہفتہ میں قیمتوں حساس اشاریوں میں 0.23 فیصد مزید کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے میں چینی کی قیمت میں مزید 7.5 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتہ میں چینی کی قیمت میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صارفین کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریوں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل کمی آرہی ہے اور یہ مسلسل ایک ہندسے میں ہے۔


ای پیپر