Imran Khan gave great good news to the poor people
04 دسمبر 2020 (18:14) 2020-12-04

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے غریب عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ایسا نظام لا رہے ہیں جہاں عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے ،انہوں نے کہا نیا لوکل گورنمنٹ نظام لا رہے ہیں جس سے تبدیلی آئیگی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سیٹزن پورٹل کی دوسالہ کارکردگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اداروں کی کارکردگی کا علم ہوگاتو سزاوجزا دیناآسان ہوجائےگا، وزیراعظم عمران خان  کا کہنا ہے سندھ اورپنجاب میں ضلع کی سطح پر کرپشن سے لوگ بہت تنگ ہیں، دونوں صوبوں میں کرپشن اور تھانیداری نظام کرپٹ ہے۔

وزیر اعظم نے سرکاری افسران کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ اگر کوئی سرکاری ملازم غلط کام کرے گا تو اسے تبدیل نہیں فوری نوکری سے ہی نکال دیا جائیگا ، سیٹیزن پورٹل کی دوسالہ کارکردگی رپورٹ جاری کرنے کی تقریب سے خطاب میں کہا ملک میں لوکل گورنمنٹ سسٹم ٹھیک طرح نہیں چل رہا، گزشتہ ادوار میں حکومت کرنے والے خود کو مطلق العنان سمجھتے تھے،، نیالوکل گورنمنٹ نظام لارہے ہیں،جس سےتبدیلی آجائے گی، بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔


ای پیپر