Detailed order issued declaring Nawaz Sharif a fugitive
04 دسمبر 2020 (15:47) 2020-12-04

اسلام آباد :اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا تفصیلی حکمنامہ جاری کر دیا ،عدالت کا کہنا ہے کہ ثبوتوں اور گواہوں کی روشنی میں نواز شریف جان بوجھ کر عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے تحریری فیصلے کے مطابق نواز شریف کے خلاف  87 سی آر پی سی کے تحت کارروائی مکمل ہے،اس سے قبل نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھا،ثبوتوں اور گواہوں کی روشنی میں نواز شریف جان بوجھ کر عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے فیصلے میں مزید کہا گیا نواز شریف کو عدالتی کارروائی کا مکمل ادراک تھالہذا نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا جاتا ہے ،نواز شریف کے ضامنوں کیخلاف 514 کے تحت کارروائی عمل لائے جائے گی،آئندہ سماعت پر نواز شریف کے ضامن عدالت میں پیش ہوں،نواز شریف کے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس کیس میں ضامنوں کو شو کاز نوٹس جاری کر دئیے گئے ،نواز شریف کے ضامن راجہ رب نواز عباسی اور سخی محمد کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں ۔


ای پیپر