Bilawal Big Announcement After Defeated of Global Epidemic
04 دسمبر 2020 (19:59) 2020-12-04

کراچی :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کرونا کو شکست دیدی ،بلاول بھٹو میں اب وائر س کی علامات نہیں رہیں ،ان کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے ،ذرائع کے مطابق آئندہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں بھی بلاول بھٹو کی شرکت کا امکان ظاہر کیا جا رہاہے ،خبریں یہاں تک آ رہی ہیں کہ بلاول لاہو رمیں ہونے والے 13 دسمبر کے جلسے میں خود شریک ہو کر بڑا سیاسی کھڑا ک کرنے والے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مہلک وائر س میں مبتلا بلاول بھٹو زرداری کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ،وزیر اطلاعات و نشریات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ٹوئٹر پر تصدیق کر دی ۔

واضح رہے 27 نومبر کو بلاول بھٹو اپنی بہن بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے ،انہوں نے ایس او پیز پر علمدر آمد کرتے ہوئے ویڈیو لنک کے ذریعے فنکشن میں شرکت کی تھی ۔

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ایس او پیز کے تحت قرنطینہ کی مدت مکمل کرینگے ،آئندہ ہفتے سے تنظیمی و سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا امکان ہے ، جسکے بعدبلاول بھٹو زرداری پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں بھی شریک ہونگے۔


ای پیپر