UN,cannabis,removed,drugs,list,medical benefits
سورس:   https://commons.wikimedia.org/wiki/File:Cannabis_plant_(Bhang_in_Indian_languages)_3.jpg
04 دسمبر 2020 (22:37) 2020-12-04

جنیوا: اقوام متحدہ نے بھنگ کے طبی فوائد اور سائنسی افادیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسے دنیا کے خطرناک ترین نشے کی فہرست میں سے نکال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت 53 ممالک نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کی رائے شماری میں حصہ لیا جس میں یہ اصولی موقف پیش کیا گیا کہ بھنگ کے بہت سے طبی فوائد ہیں اور اس سے اہم سائنسی تحقیق میں مدد مل رہی ہے اس لئے یہ درست نہیں کہ اسے دنیا کی خطرناک ترین منشیات کی فہرست میں شامل رکھا جائے۔

اس سلسلہ میں رائے شماری کی گئی جس میں پاکستان سمیت 27 ممالک نے اس بات کے حق میں ووٹ دیا کہ اسے خطرناک منشیات کی فہرست میں سے نکال دیا جائے۔ پاکستانی کی نمائندگی منصور احمد خان نے کی ۔ اس موقع پر 25 ممالک نے بھنگ کو اس فہرست میں سے نکالنے کیخلاف ووٹ دیا جبکہ ایک ملک نے اس رائے شماری میں اپنا حصہ نہیں ڈالا۔ 

یاد رہے کہ اقوام متحدہ میں اس اقدام کی سفارش عالمی ادارہ صحت کی طرف سے کی گئی تھی جس کے بعد بھنگ کے پودے کو خطرناک منشیات کی فہرست میں سے نکال دیا گیا ہے۔


ای پیپر