جج ارشد ملک نواز شریف کو جھوٹی سز ا دینے کی اصل کہانی بتاگئے ،مریم نواز کے اہم انکشافات
04 دسمبر 2020 (21:59) 2020-12-04

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک وہاں چلے گئے جہاں ہم سب کو جانا ہے،اللہ نے انہیں توفیق دی کہ وہ جاتے جاتے نواز شریف سے معافی مانگ کر اپنے ضمیر کا بڑا بوجھ ہلکا کر گئے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میںمریم نواز نے کہاکہ اللہ تعالیٰ  ان کی بخشش فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان لوگوں کے لیے سبق ہے جو ظالم بھی ہیں اور اقتدار اور طاقت کے نشے میں اندھے بھی ہیں، مجھے ایسے لوگوں کے انجام سے ڈر لگتا ہے،اللہ ظالم کے ساتھ نہیں، ظالم برباد ہو کر رہے گا، یہ اللہ کا نظام ہے۔

انہوںنے کہاکہ جج ارشد ملک وہاں چلے گئے جہاں ہم سب کو جانا ہے،اللہ نے انہیں توفیق دی کہ وہ جاتے جاتے نواز شریف سے معافی مانگ کر اپنے ضمیر کا بڑا بوجھ ہلکا کر گئے اور بتا گئے کہ انہیں کس نے نواز شریف کو جھوٹی سزا دینے کے لئے بلیک میل کیا استعمال کیا۔


ای پیپر