Joe Biden,wear,mask,US President,first order,must
04 دسمبر 2020 (21:54) 2020-12-04

واشنگٹن :نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اقتدار سنبھالتے ہی سب سے پہلے وہ امریکہ میں یہ حکم جاری کریں گے کہ 100 دن تک سب لازمی ماسک پہنیں۔ 

ایک انٹرویو میں جوبائیڈن نے کہا کہ عالمی وبا پر قابو پانے کیلئے یہ اقدام بہت ضروری ہے۔میں ہمیشہ کیلئے عوام سے یہ مطالبہ نہیں کروں گا لیکن یہ امید رکھوں گا کہ عوام 100 دن تک ضرور ماسک پہنیں۔مجھے یقین ہے کہ اگر امریکی عوام نے اس بات پر عمل کیا تو اس سے عالمی وبا سے نمٹنے میں بہت مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے ان کی بنیادی ترجیح یہ ہے کہ عوام کو ویکسی نیٹ کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ ماسک کا استعمال بہت مدد دے گا۔ اس سلسلے میں مثال بن کر میری نائب صدر کاملا ہیرس دکھائی گی۔ میں ایک صدارتی حکم جاری کروں گا جس کے بعد سرکاری اداروں ٗجہازوں ٗ بسوں اور دیگر مقامات میںماسک پہننا لازم ہو گا۔

جوبائیڈن کے اس بیان کے بعد ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے ان کو ٹرول کرنے کی کوشش کی گئی جس میں اس بات کا مذاق اڑانے کی کوشش کی گئی کہ صرف ماسک سے کیسے جوبائیڈن عالمی وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہو سکیں گے۔


ای پیپر