Maryam Nawaz,pml-n,domestic,unemployment,last hope
04 دسمبر 2020 (18:35) 2020-12-04

لاہور:  مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہےکہ بے روز گاری اور معیشت کی بدحالی کی وجہ سے گھریلو نظام زندگی تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔ عوام کی آخری امید صرف مسلم لیگ(ن) ہے ۔

جاتی امرا میں مختلف وفود کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی کامیابی میں خواتین کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور یہ پاکستان کے مستقبل کی ایک مثبت تصویر ہے۔ خواتین کارکنان پارٹی کا اثاثر ہیں اور اس کی بہترین مثال بیگم کلثوم نواز تھیں جنہوں نے آمریت کے سیاہ دور میں  جرات مندانہ کردار ادا کیا۔ ہم محترمہ فاطمہ جناحؒ اور بیگم کلثوم نواز کے جذبے کو لیکرآگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پچاس فیصد آبادی پر مشتمل خواتین کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں۔ خواتین مردوں سے آگے بڑھ کر سیاسی معرکوں میں بھرپور کردار ادا کریں گی اور ہم پارٹی میں فیصلہ سازی اور حکمت عملی کے تناظر میں خواتین کے کردار کو مزید بڑھائیں گے۔


ای پیپر