PM imran khan,mosques,not closed,Pakistan,global epidemic
04 دسمبر 2020 (17:31) 2020-12-04

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے باوجوہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جائے لیکن تمام مساجد میں عالمی وبا سے بچائو کے ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے آج وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ وزارت مذہبی امور عالمی وبا کے موقع پر علما اور این سی او سے مسلسل رابطے میں کیا کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر وزیر مذہبی امور کو ہدایت کی کہ ملک بھر کے علما کو عالمی وبا کے اس دور میں ایک پیج پر ہونا چاہیے اور اس کے ساتھ ساتھ وزارت کو مسلسل این سی او سی سے رابطہ میں رہنا چاہیے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک بھر میں علما و مشائخ کو عالمی وبا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے بارے میں وزارت مذہبی امور کے ذریعے تازہ ترین صورتحال کے بارے میں اعداد و شمار کی فراہمی یقینی بنائے جائے اور علما کو اس موقع پر اپنی تقاریر اور خطبات منبر کے ذریعے عوام کو عالمی وبا کے حوالے سے احتیاط کرنے کی تاکید کی جائے۔ مساجد کو کسی صورت بھی بند نہیں کیا جانا چاہیے لیکن عالمی وبا کے ایس او پیز پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔


ای پیپر