captain,cricket,Babar Azam,legal action,Haamza Mukhtar
04 دسمبر 2020 (17:16) 2020-12-04

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے حامزہ مختار نامی خاتون کی طرف سے سنگین الزامات کے بعد جوابی اقدام اٹھاتے ہوئے قانونی طریقے سے اس مسئلے کا حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں بابر اعظم کے وکیل نے اپنا وکالت نامہ جمع کروا دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایک سیشن کورٹ میں کرکٹر بابر اعظم کی طرف سے ان کے وکیل مبشر سجاد نے اپنا وکالت نامہ جمع کروا دیا ہے جبکہ اس موقع پر پولیس نے اپنی نامکمل رپورٹ میں پیش کی جس میں انہوں نے یہ بتایا کہ خاتون کو پولیس سٹیشن بلایا گیا تھا تاکہ کیس میں پیش رفت آگے بڑھ سکے لیکن حامزہ مختار تھانے میں نہیں آئیں۔

پولیس نے اس موقع پر کہا کہ اس کیس میں دونوں فریقین کو آمنے سامنے بٹھانا درکار ہے اس لئے ابھی تک رپورٹ نامکمل ہے اور جب تک دونوں فریقین تھانے میں آکر اپنا موقف نہیں دیں گے اس وقت تک عدالت میں مکمل رپورٹ پیش نہیں کی جا سکتی اس لئے مزید مہلت دی جائے۔عدالت نے اس موقع پر پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے اسے 14 دسمبر تک مکمل رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ حامزہ خاتون نے ایک پریس کانفرنس کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے کئی سال تک انہیں شادی کا جھانسہ دے کر ان کا استحصال کیا اور انہوں نے مشہور ہونے کے بعد انہیں دھوکہ دیا۔


ای پیپر