Sheikh Rashid's big claim about Imran Khan government
04 دسمبر 2020 (16:57) 2020-12-04

چمن :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل 11 جماعتیں کرپشن کے تحفظ کیلئے اکٹھی ہوئیں، اپوزیشن جان لیں عمران خان کی قیادت میں حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے اپوزیشن کو دوٹوک الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت 11 سیاسی جماعتیں عمران خان کیخلاف ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی ہو رہی ہیں یہ عوام کیلئے نہیں بلکہ کرپشن کے تحفظ کیلئے اکھٹی ہوئی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا اپوزیشن کہتی ہے جنوری سے پہلے حکومت کا بوریا بستر گول کر دیا جائے گا لیکن کئی جنوریاں آئیں کئی گئیں ،اب ووٹ کو عزت دو کے دعویدار کہتے ہیں ووٹر کو کرونا سے مار دو ،مہنگائی اس وقت صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر ہے ،انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تمام مسائل حل کرینگے ۔

شیخ رشید ایک روزہ دورہ پر چمن پہنچے جہاں انہوں نے پاک افغان بارڈر کا دورہ اور این ایل سی پراجیکٹ کا معائنہ بھی کیا ،وفاقی وزیر پاک افغان بارڈر پر این ایل سی کے زیر اہتمام بریفنگ میں شریک ہوئے ،شیخ رشید کو انٹرنیشنل ٹریڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم سے متعلق بریفنگ دی گئی،شیخ رشید کا کہنا تھا  ریلوے کے نظام کو مرحلہ وار ترقی دے رہے ہیں،انہوں نے کہا ریلوےکاایک پلاٹ فروخت کریں توخسارہ ختم ہوسکتاہے،ریلوے کی ترقی کیلئے مین لائن ون منصوبہ بہت اہم ہے۔


ای پیپر