سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 24گھنٹے کے لیے بند 
04 دسمبر 2020 (12:37) 2020-12-04

کراچی : سوئی گیس حکام کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز24 گھنٹے کے لیے بند کردیے گئے ہیں ۔ 

سندھ کے تمام سی این جی   اسٹیشنز صبح 8 بجے سے لیکر ہفتے کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے ، رواں ہفتے میں تیسری بار سی این جی  اسٹیشنز کو گیس کی ترسیل بند کی گئی ہے ۔

سوئی گیس حکام کا کہناہے کہ آرایل این جی پر چلنے والے اسٹیشن بدستور کھلے رہیں گے ، آرایل ایج جی اسٹیشنز کو گیس کی ترسیل بلاتعطل جاری رہے ہے ۔ 

کورنگی سائٹ نارتھ کراچی اور سپر ہائی وے میں گیس پریشر میں کمی ، رہائشی علاقوں میں گیس بندش کی شکایات جاری ہیں ۔

لیاری ، جہاں آباد، عیدولین ، نوالین ، اور چاکیواڑہ کے علاقوں میں گیس کی بندش جاری ہے ۔ شیر شاہ پنکھا ہوٹل م اردوبازار ، کباڑی مارکیٹ کے اطراف کے علاقے گیس کی بندش کے باعث کافی متاثر ہوئے ہیں ۔ 

کراچی کے علاقوں بلدیہ سعید آباد ، 24 مارکیٹ اور متصل علاقوں میں گیس کی بندش ابھی تک جاری ہے ۔، اورنگی ٹاؤن ، دعا چوک ، لئیق آباد، قصبہ میں بھی گیس نہ ہونے سے صارفین شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔ 


ای پیپر