حریم شاہ اور صندل خٹک پر چوری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد 
04 دسمبر 2020 (11:57) 2020-12-04

لاہور کی سیشن عدالت نے ٹک ٹاک اسٹارز صندل خٹک اور حریم شاہ کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے ۔ 

ایڈیشنل سیشن جج نے شہری محمد نعیم کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار کی جانب سے  الزام عائد کیا گیا تھا کہ دونوں ٹک ٹاک اسٹارز نے میرا سامان چوری کیا ہے ۔ 

تاہم ماڈل ٹاؤن پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں بتایاگیا کہ دونوں ٹک ٹاک سٹارز کے خلاف تحقیقات کی ہیں اس سے کوئی چوری اک سامان برآمد نہیں ہوا ہے ۔ 

عدالت نے ماڈل ٹاؤن پولیس رپورٹ کے بعد شہری کی جانب سے دی گئی درخواست خارج کردی ہے ۔ 


ای پیپر