کورونا وبا دوسری جنگ عظیم کے بعد ایک سنجیدہ مسلہ ہے ، وزیراعظم 
04 دسمبر 2020 (10:35) 2020-12-04

اسلام آباد: اقوام متحدہ  کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے  ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی وبا   جنگ عظیم کے بعد دوسرا بڑا  سنجیدہ مسلہ ہے ،اس موقع پر انہوں نے اپنا دس نکاتی ایجنڈا بھی پیش کیا ۔ 

انہوں نے کہا کہ عالمی وبا سے غریب ممالک زیادہ متاثر ہوئے  ہیں اور وہ معیشت کو سنبھالا دینے کے قابل نہیں ہیں ، وبا کے خاتمے تک ان کے قرضے موخر کیے جائیں .

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وبا دوسری جنگ عظیم کے بعد ایک سنجیدہ مسلہ ہے  اور اس سے  زیادہ  تر غریب ممالک متاثر ہوئے ہیں  ، انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کورونا سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں ۔

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کورونا سے نمٹنے کے لیے دس نکاتی ایجنڈا بھی پیش کیا ، ان کا کہناتھا کہ کورونا  پر قابو پانے کے لیے ہمیں مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی ، ترقی پذیر ملک ترقی کی شرح میں اضافہ کے لیے فنڈز ادا کریں ، انہوں نے کہا کہ پس ماندہ ملکوں کے قرضے معاف کیے جائیں .

پانچ سو ارب ڈالر کو خصوصی فنڈ مختص کیا جائے ، کم ترقی یافتہ ملکوں کے لیے قرضوں  میں رعایت دی جائے ، وزیراعظم نے ترقی پذیر ملکوں کے قرضوں کی ری سٹرکچرنگ کا مطالبہ بھی کیا۔

وزیراعظؐم پاکستان نے کہا کہ کم شرح قلیل مدتی قرضے فراہم کیے جائیں ، ترقی میں معاونت کے حوالے سے وعدوں پر عمل کیا جائے ، انہوں نے اپنے ایجنڈے میں کہا کہ انفراسٹرکچر کے شعبے میں سالانہ 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے اور موسمیاتی تبدیلی کے لیے سالانہ 100 ارب ڈالر کا ہدف بھی یقینی بنایا جائے ۔

وزیراعظم عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ ترقی پذیر ملکوں سے رقم کا غیر قانونی انخلا روکنے کے لیے اقدامات ہونے چاہیں۔ بد عنوان سیاست دانوں اور جرائم پیشہ افراد کی لوٹی ہوئی دولت واپس کی جائے ۔ 


ای پیپر