کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 55 اموات 
04 دسمبر 2020 (09:37) 2020-12-04

لاہور : عالمی وبا سے پاکستان میں مزید 55 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 8260 ہو گئی ہے .

نیشنل کمانڈ اینڈ کنڑول آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا کے مزید 3،262 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد چارلاکھ دس ہزار بہتر ہوچکی ہے ۔ 

پاکستان میں میں کورونا کے 3،50،305 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں اور اکاون ہزار پانچ سو سات زیر علاج ہیں .

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں ، جہاں  3،115 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ سندھ میں 2،983، خیبر پختونخواہ 1،389، اسلام آباد میں 332 گلگت بلتستان 98 ، بلوچستان 169اور آزاد کشمیر میں 174 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ 

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 31،639 ، خیبر پختون خواہ 48،264 ، سندھ میں ایک لاکھ اناسی ہزار دو سوچالیس ، پنجاب ایک لاکھ اکیس ہزار سات سو ترپن ، بلوچستان 17،333، آزاد کشمیر 7151 اور گلگت بلتستان میں 4،692 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں ۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ سولہ فیصد ہوگئی ، کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں پہلے نمبر آگیا ہے جہاں 20۔12 فیصد ہے ۔

این او سی کے مطابق حیدر آباد میں مثبت کیسز کی شرح 18 اعشاریہ 43 فیصد ہوگئی ہے ۔ ایبٹ آباد میں 14 اعشاریہ 53 فیصد، آزاد کشمیر میں گیارہ اعشاریہ زیرو نائن فیصد ، بلوچستان میں 12اعشاریہ پانچ فیصد، گلگت بلتستان میں 4 اعشاریہ 7 فیصد ،اسلام آباد 6 اعشاریہ 6 فیصد ، خیبر پختون خواہ 5 اعشاریہ 6 فیصد اور سندھ میں 14 اعشاریہ ایک فیصد تک ہوگئی ہے ۔ 


ای پیپر