General Babar Iftikhar,dg ispr,media role,epidemic
04 دسمبر 2020 (00:11) 2020-12-04

 راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر  میجرجنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ میڈیا نے آگاہی مہم چلانے کیلئے اربوں کے اشتہارات مفت چلائے جس کیلئے وہ تعریف کے مستحق ہے۔

ایک انٹرویو میں میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ عالمی کے دور میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ جبکہ این سی او سی کا کردار بھی بہت شاندار رہا۔ عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے پہلے دن سے پاکستان آرمی نے ہر حکومتی کوشش کا ساتھ دیا ٗ این سی او سی میں سویلین اور فوجی نمائندگی نے بہترین کاوش کے ساتھ اس تجربہ کو کامیاب کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سمارٹ لاک ڈائون پر عملدرآمد کیلئے فوجی دستے تعینات ہوئے جنہوں نے اپنی ذمہ داری بہت احسن طریقے سے ادا کی۔ عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان آرمی کے آئی ٹی سسٹم سے بھی حکمت عملی اور فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے فائدہ اٹھایا گیا۔ عالمی وبا کی پہلی لہر کے دوران جو کمیاں سامنے آئیں انہیں اس بار دور کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں اور اس بار ہماری تیاری پہلے سے بہتر ہے۔


ای پیپر