سرکاری ملازمین کیلئے بُر ی خبر
04 دسمبر 2019 (20:54) 2019-12-04

اسلام آباد:حکومت نے خراب کارکردگی والے سرکاری ملازمین کو ریٹا ئر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے سول سرونٹس ریٹائرمنٹ رولز 2019تیار کرلئے، سرکاری ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کی 60سال کی عمر کا تحفظ ختم ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کارکردگی نہ دکھانے والے ملازمین قبل از وقت ریٹائر کئے جائیں گے، ملازمین کو ریٹائر کرنے کے حوالے سے شو کاز نوٹس جار ی کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایاکہ سرکاری ملازمین کیلئے تین مختلف ریٹائرمنٹ کمیٹیاں بنانے کی تجویز دی گئی ، گریڈ ایک سے 16تک ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کمیٹی بنانے کی تجویز دی گئی ،گریڈ 17سے 19تک ملازمین کیلئے الگ ریٹائرمنٹ کمیٹی بنانے کی تجویز دی گئی ، گریڈ 20سے 22کے ملازمین کیلئے بھی ریٹائرمنٹ کمیٹی بنے گی ۔

ریٹائرمنٹ کمیٹیاں ریٹائر کرنے کے حوالے سے سفارشات پیش کریں گی۔ذرائع کے مطابق ریٹا ئر کئے جانے والے ملازمین کو پنشن اور گریجویٹی ادا کی جائے گی۔


ای پیپر