سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیوں نہیں ہوا : بلاول بھٹو زرداری
04 دسمبر 2019 (20:45) 2019-12-04

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے گلگت بلتستان کے فیصلے پر اب تک عمل کیوں نہیں کیا گیا جبکہ ڈیڑھ سال سے جی بی کونسل غیر فعال ہے، یہاں ججز کی تعیناتی نہ ہونے سے جی بی کی عدالتوں کا غیر فعال ہونا تشویشناک ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے رہنمائوں نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال، گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات اور 27دسمبر کے جلسے کے حوالے سے گفتگو کی اور تمام تر انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے گلگت بلتستان کے فیصلے پر اب تک عمل کیوں نہیں کیا گیا جبکہ ڈیڑھ سال جی بی کونسل اور اپلیٹ کورٹ غیر فعال ہے، یہاں ججز کی تعیناتی نہ ہونے سے جی بی کی عدالتوں کا فیصلہ غیر فعال ہونا تشویشناک ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تعلیم کے وفاقی بجٹ میں کٹوتی کی ہے اور بجٹ کٹوتی کا سب سے زیادہ نقصان گلگت بلتستان کے طلباء کو ہو رہا ہے۔


ای پیپر