دوران سفر طیارے میں بچی کی پیدائش
04 دسمبر 2019 (19:20) 2019-12-04

کیلیفورنیا:امریکا میں دوران پرواز پیدا ہونے والی بچی کا نام اسکائی رکھ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیلیفورنیا جانے والی امریکن ایئرلائن کی پرواز 868 میں ہزاروں فٹ بلندی پر ایک خو بصورت بیٹی کو جنم دینے والی ماں نیریدا آراوجو نے اپنی بیٹی کا نام اسکائی یعنی آسمان رکھ دیا ہے۔ماں نیریدا کو ایک روز قبل ان کی ڈاکٹر اور ایئرپورٹ پر طبی ٹیم نے فضائی سفر کرنے کی اجازت دے دی تھی لیکن ڈیڑھ گھنٹے کے پرواز کے بعد ہی ان کی طبیعت بگڑ گئی اور بچی کو جنم دینا پڑ گیا تھا ۔

افریقی نژاد ماں نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ فضاوں میں جنم لینی والی بچی کا نام اسکائی سے اچھا اور کیا ہوسکتا ہے۔ میں نے اپنی بیٹی کا نام لیزیانا اسکائی ٹیلر رکھنے کا فیصلہ کیا ہیجس پر صارفین نے خوشی کا اظہار کیاجبکہ امریکی ایئرلائن کی جانب سے نومولود کو تحفے بھی دیئے گئے۔


ای پیپر