طاقتور کٹہرے سے بھاگ جاتا ہے : اکبر ایس بابر
04 دسمبر 2019 (17:45) 2019-12-04

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی مبینہ فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے لیئے قائم الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کا اجلاس 12 دسمبر تک موخرکردیا گیا، اجلاس ڈی جی لا الیکشن کمیشن کی ذاتی مصروفیات کی بنا عدم موجودگی کے باعث نہ ہو سکا۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کہا کہ آج کمیٹی کا اجلاس تھا ہم نے چار مرتبہ تمام ثبوت الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے ہیں ،کمیٹی کا اجلاس 12 دسمبر تک ملتوی کر دیا گیاہے ۔ پی ٹی آئی کی طرف سے بے ہنگم بیانات آرہے ہیں کہ تمام جماعتوں کا فیصلہ ایک ساتھ سنایا جائے، یہ مضحکہ خیز ہے ، ہر کیس کی اپنی نوعیت ہوتی ہے

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے بے ہنگم بیانات آرہے ہیں، تمام جماعتوں کا فیصلہ ایک ساتھ سنانے کا پی ٹی آئی کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے ، ہر کیس کی اپنی نوعیت ہوتی ہے۔یہ مطالبہ مضحکہ خیز ہے ، اس کیس کو پانچ سال ہو گئے ہیں ، عمران خان تو اسی وقت مقدمہ ہار گئے تھے جب اس نے کیس رکوانے کی پے در پے درخواستیں دیں۔ میرا مقابلہ ایسے نظام سے ہے جہاں طاقتور کٹہرے سے بھاگ جاتاہے ، پی ٹی آئی والے مسلسل انصاف کے کٹرے سے بھاگ رہے یں ، ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے تاکہ کیس منطقی انجام تک پہنچے۔


ای پیپر