طاقتور اور کمزور سب پر ایک قانون لاگو ہو گا : فردوس عاشق اعوان
04 دسمبر 2019 (16:54) 2019-12-04

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ضرور جائیں گے مگر 4سال بعد اور عوام دوبارہ عمران خان کو منتخب کریں گے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بدقسمتی ہے،عوام نے جن کورہبرسمجھا وہ رہزن ثابت ہوئے، شریف خاندان نے بلیک منی کا کام نہیں کیا تو واپس آکرجواب دیں، شریف خاندان تعاون نہیں کریگاتونیب قانون کے مطابق فیصلے کرے گا۔طاقتوراورکمزورسب پرایک قانون لاگوہوگا، بلاول بھٹوکابیان غیرجمہوری اورغیرپارلیمانی ہے، آصف زرداری پاکستان کے قانون کے مجرم ہیں، عدالت نیزرداری کی صحت سے متعلق ہی فیصلہ کرناہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ضرور جائیں گے مگر 4سال بعد، چار سال بعد بھی ٹی ٹی،فالودیوالے،جعلی اکا ونٹس والوں کو عوام مسترد کریں گے اور وزیراعظم عمران خان کو 4سال بعد بھی عوام دوبارہ منتخب کریں گے۔عوامی وسائل پرڈاکہ ڈالنے پرآصف زرداری عدالتوں کاسامنا کررہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  عدالت نے زرداری کی صحت سے متعلق ہی فیصلہ کرنا ہے،شریف خاندان نے بلیک منی کا کام نہیں کیا تو واپس آکرجواب دیں،خواتین کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے قانون سازی نئے پاکستان میں نئے دور کا آغاز ہے، یہ خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب اہم پیشرفت ہے۔


ای پیپر