فائل فوٹو

وزیراعظم کی ترک ڈرامہ ”ارطغرل غازی“ کو پی ٹی وی پر نشر کرنیکی ہدایت
04 دسمبر 2019 (15:17) 2019-12-04

اسلام آباد: ترکی کے مشہور ڈرامہ سیریل ”دیریلس ارطغرل“ جسے ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے کو وزیراعظم عمران خان نے سرکاری چینل پی ٹی وی پر نشر کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے مشہور ترک سیریل “ارطغرل غازی” پی ٹی وی پر نشر کرنے کی ہدایت کر دی۔ ڈرامہ سیریل تاریخ اسلام کے عظیم مجاہد ارطغرل غازی کی زندگی پر بنایا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی وی انتظامیہ کو سیریل نشر کرنے کی ہدایت کی ہے، سیریل کو پاکستان میں نشر کرنے کا مقصد قوم کو اسلامی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے، ترک سیریل میں تاریخ اسلام، ثقافت اور اسلامی ہیروز کو اجاگر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ارطغرل سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے۔ وہ ترک اوغوز کی شاخ قائی کے سردار تھے۔ انہیں عام طور پر غازی کے لقب سے جانا جاتا ہے۔ عثمان اول کے زمانے میں ملنے والے سکوں سے ارطغرل کی تاریخی حیثیت ثابت ہوتی ہے۔


ای پیپر