حکومت کی بڑی اتحادی جماعت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
04 دسمبر 2018 (19:48) 2018-12-04

کراچی :میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )قومی اسمبلی میں قرار داد لے آئے تو عمران خان وزیر اعظم نہیں رہیں گے۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مئیر کراچی کی تبدیلی کا مطالبہ کرنے پر انہوں نے خرم شیر زمان کو نابالغ سیاستدان بھی قرار دے دیا۔وسیم اختر نے کہا کہ تحریک انصاف کو بیرونی دشمنوں کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو میں مطالبہ کیا تھا کہ میئر کراچی وسیم اختر کو فوری طور پر تبدیل کرنا چاہیئے۔

رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ میئر وسیم اختر کراچی سے دشمنی پر اتر آئے ہیں، گھر توڑے جارہے ہیں، پورا شہر پریشان ہے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ چیف جسٹس کے احکامات پر عمل نہیں کیا جارہا ہے‘ چیف جسٹس ناظر سے رپورٹ منگوائیں۔


ای پیپر