تھیٹر سے زیادہ گند آج کل مارننگ شوز میں ہو رہا ہے : امان اللہ
04 دسمبر 2018 (18:59) 2018-12-04

لاہور: سینئر کامیڈین اداکار امان اللہ نے کہا ہے کہ تھیٹر سے زیادہ گند نجی ٹی وی چینلز کے مارننگ شوز میں ہوتا ہے جہاں بھارتی گانوں کی بھرمار اورا ن کی ثقافت کو پرموٹ کیا جارہا ہے ،نئی نسل کو یہ کس طرح کی تعلیم و تربیت دی جارہی ہے۔

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹی وی چینلز پر ہمیں اپنی اسلامی روایات اور ثقافت کا اجاگر کرنا چاہیے مگر بجائے اسکے ہم اپنی ثقافت کا اجاگر کریں ہم نے ٹھان رکھی ہے کہ ہم بھارتی فلموں کو پرموٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹی وی پر بھی بھارتی ثقافت اورا ن کے گانوں کو بھرپو ر انداز میں سپورٹ کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ بدقسمی سے نہ صرف نجی ٹی وی چینلز بلکہ پی ٹی وی پر بھی انڈین گانے پیش کئے جاچکے ہیں جو کہ باعث شرم ہے ۔ اس حوالے سے وزیر اطلاعات کو فوری نوٹس لینا چاہیے اور تمام نجی ٹی وی چینلز کو اس بات کا پابندکرنا چاہیے کہ وہ صر ف پاکستانی گانے اور ثقافت کو اجاگرکریں اور ایسے پروگرام پیش کریں جس سے عوام کو آگاہی حاصل ہو اور ان کے لئے سیکھنے کا کوئی موقع ہو جسے سیکھ کر وہ ملک کے باشعور شہری بن سکیں ۔


ای پیپر