سپریم کورٹ کا سانحہ ماڈل ٹائون کیس کیلئے لارجر بنچ تشکیل
04 دسمبر 2018 (18:16) 2018-12-04

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی تحریک کی درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں 5رکنی لارجربنچ کیس کی سماعت کرے گا، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربنچ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کیس کی سماعت کرے گا۔چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس عظمت سعید، جسٹس فیصل عرب اورجسٹس مظہرعالم پرمشتمل 5 رکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے بنچ کی تشکیل کے حوالے سے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف، شہبازشریف ، حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ ، چوہدری نثار، خواجہ آصف‘ عابد شیرعلی اور پرویز رشید سمیت اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو بھی نوٹسز جاری کردیے ہیں۔واضح رہے عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔ جس پر سپریم کورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاو¿ن استغاثہ کیس کی سماعت پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے بغیر کسی کارروائی کے 30 نومبر تک ملتوی کر دی گئی تھی۔

استغاثہ کیس میں مزید گواہوں کے بیانات آئندہ سماعت پر قلمبند کئے جائیں گے۔ گزشتہ سماعت پر پولیس کی جانب سے دائر مقدمہ میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر جہانگیر نے بیان قلمبند کرایا تھا۔ ہفتے کو بھی کیپٹن ر عثمان، عمر ورک سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ پولیس کی مدعیت میں دائر مقدمہ میں 80 سے زائد گواہان کے بیان قلمبند ہو چکے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سیکیورٹی کے لیے اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔


ای پیپر