امریکی پابندیوں کے باوجود تیل کی فروخت جاری رکھیں گے: حسن روحانی
کیپشن:   فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
04 دسمبر 2018 (16:08) 2018-12-04

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کسی ملک کو تیل درآمد نہیں کر سکتا تو پھر گلف سے کوئی بھی ملک تیل درآمد نہیں کر سکتا۔

حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کو پتہ ہونا چاہیے کہ ایران اپنا تیل فروخت کرتا ہے اور پابندیوں کے باوجود تیل کی فروخت جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مئی 2018 میں ایران جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد سے دونوں ممالک میں تعلقات کشیدہ ہیں۔


ای پیپر