نجی سکولوں کی اضافی فیسوں کیخلاف جواب طلبی 
04 دسمبر 2018 (15:45) 2018-12-04

کراچی:کراچی میں اضافی سکول فیس کی عدم ادائیگی پر طلبہ کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست کے دوران سندھ ہائیکورٹ نے نجی سکول سے جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں اضافی سکول فیس کی عدم ادائیگی پر طلبہ کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا تھاکہ سکول انتظامیہ عدالتی احکامات کے باوجود اضافی فیس وصول کر رہی ہے، اوراضافی فیس نہ دینے پر بچوں کو ہراساں کیا جارہا ہے ۔

نجی اسکول کے وکیل کا موقف تھا کہ درخواست گزاروں نے ستمبر سے کوئی فیس جمع نہیں کروائی، کسی کو ہراساں نہیں کرتے، جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا ہمیں فیس سٹرکچر کاآخری اپروول دکھائیں جس پرعدالت نے سکول انتظامیہ کو آخری فیس اسٹرکچر درخواست گزار کو دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔عدالت نے ڈی جی پرائیویٹ اسکولز کو آئندہ سماعت میں پیش ہونے کا حکم د ے دیا۔


ای پیپر