فوٹو بشکریہ فیس بک

مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم کے انٹرویو کو مضحکہ خیز قرار دیدیا
04 دسمبر 2018 (09:38) 2018-12-04

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم کے انٹرویو کو مضحکہ خیز قرار دیدیا۔ اپوزیشن پر حکومت گرانے کی سازش کا الزام بے بنیاد ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کہتی ہیں ن لیگ کے کسی قائد نے این آر او نہیں مانگا۔ این آر او تو وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے لیا۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص کو ان کی اہلیہ یقین دلائے کہ وہ وزیر اعظم ہیں، وہ حکومت کیا چلائے گا۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر عمران خان کے قبل از وقت الیکشن کے بیان پر پھٹ پڑے، بولے ایسا بیان ملک کو غیر مستحکم کرنے کے مترادف ہے۔ پارٹی کے سنجیدہ رہنما وزیر اعظم کو سمجھائیں۔ عمران خان اور ان کی ٹیم اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارنے پر تلے ہیں۔


ای پیپر