لبنان :بیروت میں انتہائی خوفناک دھماکہ ،پور ا شہر لرز اُٹھا
04 اگست 2020 (21:06) 2020-08-04

بیروت: عرب ملک لبنان کے دارالحکومت بیروت کو ایک بڑے اور انتہائی خوفناک دھماکے نے ہلا کر رکھ دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق بیروت میں ایک بہت بڑا دھماکہ ہوا ہے جس نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ دھماکے میں کئی گھروں، دکانوں ، دفاتر کو نقصان پہنچا،سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں بیروت میں ہونے والے دھماکے کی شدت دیکھی جاسکتی ہے،ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ کس طرح آبادی والے علاقے میں دھویں کا بہت بڑا بادل نمودار ہوا۔

دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ پاس موجود سمندر کا پانی بھی اچھل کر باہر آگیا ،بظاہر دیکھنے میںیہ ایٹمی دھماکے جیسا لگ رہا تھا ،لیکن ماہرین کے مطابق یہ ایٹمی دھماکہ نہیں تھا ۔


ای پیپر