وزیراعظم نے بھارتی خواب چکنا چور کر دئیے ،پاکستان کا نیا آفیشل نقشہ جاری
04 اگست 2020 (18:24) 2020-08-04

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان کا نیا نقشہ دنیا کے سامنے لے کر آرہے ہیں۔

نئے نقشے کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج پاکستان کا تاریخی دن ہے، نیا نقشہ پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو غیر قانونی قدم اٹھاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ختم کیا لیکن آج ہم نے بھارتی اقدام کی نفی کردی ہے۔آج سے یہ نقشہ پاکستان کا آفیشنل نقشہ ہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک میں زندہ ہوں کشمیرکی حمایت جاری رکھوں گا۔


ای پیپر