پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ نیا سیاسی نقشہ پیش،مقبوضہ کشمیر پاکستان کاحصہ
04 اگست 2020 (17:43) 2020-08-04

حکومت نے ملک کا سیاسی نقشہ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کے بورڈ کی تشکیل نو اور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک پاکستان کی منظوری دی گئی،وزیر اعظم عمران خان نئے سیاسی نقشہ کی نقاب کشائی کرینگے ،جسے بعد میں اقوام متحدہ میں پیش کیا جائیگا ۔

کابینہ کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی کارکردگی، میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگیوں اور گیس کی تقسیم کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی۔

وفاقی کابینہ نے ملک کے سیاسی نقشہ کے اجراء کی منظوری دے دی۔ یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ ملک کا سیاسی نقشہ جاری کیا جارہا ہے۔


ای پیپر