محرم کی9،10،حکومت کا اہم فیصلہ
04 اگست 2020 (17:11) 2020-08-04

لاہور:پنجاب حکومت نے 9اور 10محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جلوس کے راستوں پر موبائل سروس بند رکھی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی کی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔ لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع میں حساس مقامات پر فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ صحابہ کرام اور اہل بیت کی حرمت تمام مکاتب فکر کی اولین ذمہ داری ہے، مذہبی رواداری کو برقرار رکھنے اور شرپسند عناصر کی بیخ کنی کے لئے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔راجہ بشارت نے کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، کسی کو انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔


ای پیپر