file photo

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کیلئے نئے حکم نامے پر دستخط کر دیے
04 اگست 2020 (15:56) 2020-08-04

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی اداروں میں غیر ملکی ملازمین پر امریکی شہریوں کو ترجیح دینے کے ایک حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔

اس ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق، وفاقی اداروں کو پابند کیا جا سکے گا کہ وہ غیر منصفانہ طریقے سے امریکیوں کو ملازمتوں سے ہٹا کر کم تنخواہوں والے غیر ملکی ملازمین کو نہیں رکھ سکیں گے۔ اس حکم نامے کا اطلاق تمام وفاقی اداروں پر ہو گا اور وہ اپنا انٹرنل آڈٹ مکمل کرنے کے بھی پابند ہوں گے، تاکہ یہ پتا لگایا جا سکے کہ وہ نمایاں عہدوں پر امریکی شہریوں کو ملازمت دے رہے ہیں یا نہیں۔


ای پیپر