file photo

یوم شہدائے پولیس پر ملک بھر میں سرکاری سطح پر تقاریب کا اہتمام
04 اگست 2020 (15:40) 2020-08-04

لاہور: یوم شہدائے پولیس پر ملک بھر میں سرکاری سطح پر تقاریب کا اہتمام، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مال روڈ پر یادگار شہدا ء پر آمد، پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ کیلئے شہدائے پولیس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے، شہداء پولیس کے ورثاء کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

اسلام آباد پولیس نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ترانہ جاری کر دیا۔ سندھ پولیس کا بھی پہلا نغمہ جاری، نغمے میں شہداء کی فیملیز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

کراچی ایسٹ زون پولیس نے یوم شہداء تقریب کا اہتمام کیا، ڈی آئی جی نعمان صدیقی نے کہا سندھ پولیس نے جرائم اور دہشت گردی کا جواں مردی سے مقابلہ کیا۔

پشاور میں بھی یوم شہدائے پولیس کی تقریب، آئی جی خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں۔ بنوں، کرک، وہاڑی، چنیوٹ اور آزاد کشمیر میں بھی پولیس کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔


ای پیپر