file photo

مائیک پومپیو اور ملا برادر کے درمیان ویڈیو کانفرنس، اندرونی کہانی سامنے آگئی
04 اگست 2020 (12:23) 2020-08-04

نیویارک: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا برادر کے درمیان ویڈیو کانفرنس میں افغان امن عمل اور قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق، ملا برادر اور ان کے وفد نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے باقی قیدیوں کی رہائی کو مذاکرات کے آغاز کے لیے اہم سمجھا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے عید الاضحی کے موقع پر طالبان کے اعلان کردہ جنگ بندی کا بھی خیرمقدم کیا۔ افغان حکومت نے طالبان کے باقی قیدیوں کی رہائی کی قسمت سے متعلق آئندہ جمعہ کو مشاورتی لویہ جرگہ طلب کر رکھا ہے۔


ای پیپر