file photo

پاکستان میں کورونا آخری سانسیں لینے لگا، شرح اموات اور کیسز میں واضح کمی
04 اگست 2020 (12:21) 2020-08-04

لاہور: پاکستان میں کورونا آخری سانسیں لینے لگا، شرح اموات اور کیسز میں واضح کمی آگئی۔ 24 گھنٹے میں وبا سے 15 افراد جان سے گئے، 432 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مجموعی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 461 ہو گئی۔ 2 لاکھ 49 ہزار 397 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 705، پنجاب میں 93 ہزار 336، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 253، بلوچستان میں 11 ہزار 777 ہے۔

اسلام آباد میں تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 198 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 97 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے وزارت صحت کا قلمدان سنبھال لیا، وزارت کے سینئر افسران نے ڈاکٹر فیصل سلطان کو بریفنگ دی۔


ای پیپر