file photo

کشمیر میڈیا سروس نے ظالم بھارتی فورسز کا پول کھول دیا
04 اگست 2020 (10:42) 2020-08-04

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوئے کل ایک سال مکمل ہوجائے گا، 5 اگست سے اب تک ظالم بھارتی فورسز 4 خواتین اور 10 بچوں سمیت 214 کشمیری شہید کر چکی ہے، کشمیر میڈیا سروس نے رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق معصوم کشمیریوں کو نام نہاد سرچ آپریشن میں شہید کیا گیا جبکہ بھارتی فورسز کے تشدد سے 1390 کشمیری زخمی ہوئے، اس دوران 84 خواتین کیساتھ زیادتی کی گئی اور 946 مکانات کو نقصان پہنچایا گیا۔ کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران 13 ہزار 680 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی حکام نے 5 اگست سے قبل وادی کشمیر میں مزید پابندیاں عائد کردی ہیں۔ مودی سرکار نے بیشتر سڑکوں اور بازاروں کو سیل کر دیا ہے۔ جبکہ لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں رہنے کے احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔


ای پیپر