فوٹو بشکریہ فیس بک

بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں کا استعمال انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے: عمران خان
04 اگست 2019 (17:03) 2019-08-04

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں کا استعمال انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

اپنے ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا کنٹرول لائن پر معصوم شہریوں پر بھارتی حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ کلسٹر بموں کا استعمال کر کے بھارت 1983 کنونشن معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ سیکیورٹی کونسل عالمی امن و سلامتی کے خطرے کا نوٹس لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے بھی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ مقبوضہ وادی میں ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے کا وقت آگیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔


ای پیپر