فائل فوٹو

شیخ رشید کی آئندہ پندرہ روز میں سری نگر کے حالات مزید کشیدہ ہونے کی پیشگوئی
04 اگست 2019 (15:34) 2019-08-04

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے آئندہ پندرہ روز میں سری نگر کے حالات مزید کشیدہ ہونے کی پیش گوئی کر دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مودی چاہتا ہے سری نگر اور لداخ پر 35 اے اور 37 لاگو کرکے براہ راست دہلی کے زیر تسلط لے آئے جو پاکستان اور کشمیریوں کیلئے ناقابل قبول ہے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر خارجہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو کشمیر میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کریں گے اور نہتے کشمیریوں کو بھارتی بربریت سے بچانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا مطالبہ کریں گے۔


ای پیپر