فوٹو بشکریہ فیس بک

شاہ محمود قریشی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریںگے
04 اگست 2019 (14:07) 2019-08-04

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو کشمیر میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کریں گے اور نہتے کشمیریوں کو بھارتی بربریت سے بچانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھی دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ وادی کی جغرافیائی یا آبادیاتی تبدیلی کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں تیزی سے بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے کہا 38 ہزار بھارتی فوجی دستوں کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام شدید خوف وہراس میں مبتلا ہیں۔ بھارتی فورسز نے سیاحوں، یاتریوں اور طلبا کو مقبوضہ کشمیر سے نکلنے کا حکم دیا ہے۔ عالمی برادری خطرناک صورتحال کا نوٹس لے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی اشتعال انگیزیوں کی بھی بھر پور مذمت کی، کہا دشمن کو اس کا مناسب اور بھر پور جواب دیا جائے گا۔ امید ہے بھارت ابھی تک 27 فروری بھولا نہیں ہوگا۔


ای پیپر