فائل فوٹو

انسداد دہشتگری میں پولیس نے فورسز کے شانہ بشانہ کردار ادا کیا: آرمی چیف
04 اگست 2019 (12:21) 2019-08-04

راولپنڈی: پولیس کے یوم شہدا پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی پیغام جاری کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ پولیس نے ہمیشہ مضبوط فورس ہونے کا ثبوت دیا ہے، انسداد دہشتگری میں پولیس نے فورسز کے شانہ بشانہ کردار ادا کیا ہے، پولیس کے شہدا اور انکے اہلخانہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں عسکری قیادت بھی شریک ہوگی۔


ای پیپر